فیصلہ پر قائم رہیں ، کامیابی آپ کا انتظار کر رہی ہے
فیصلہ کریں، کامیابی آپ کا انتظار کر رہی ہے
فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے!
یہ وقت ضائع کرنے یا پریشان ہونے کا نہیں۔
یہ وہ لمحہ ہے جب آپ کو اہنی کامیابی کے لیے بڑا فیصلہ کرنا ہے۔ جتنی دیر آپ کرتے جائیں گے، الجھنیں بڑھتی جائیں گی اور یہ الجھن آپ کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن جائے گی۔
آپ نے ایک بار پھر سے ٹیلی پیتھی کے حیرت انگیز علم کا سفر شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
یہ کوئی معمولی علم نہیں، یہ وہ قوت ہے جو آپ کی زندگی بدل سکتی ہے، آپ کے خوابوں کو حقیقت بنا سکتی ہے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو ایک فیصلہ کرنا ضروری ہے۔۔۔۔ جس پر قائم رہتے ہوئے آپ کامیاب و کامران ہو جائیں۔
ابھی رکیں، سوچیں:
آپ کو کیا کرنا ہے؟
کیا نہیں کرنا؟
دل سے فیصلہ کریں کہ آپ اپنی توانائی، وقت اور محنت کو پوری یکسوئی کے ساتھ اس علم کو سیکھنے میں لگائیں گے۔
آج اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ آپ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے پھر دیکھنا آپ کے راستے کی دھند چھٹ جائے گی۔
امید کا ایک نیا سورج طلوع ہوگا اور کامیابی کا سفر شروع ہو جائے گا۔
یاد رکھیں:
جو لوگ فیصلہ نہیں کر پاتے وہ ہمیشہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔اور جو لوگ اپنے آپ سے کیے وعدے توڑتے ہیں، ان کی زندگی میں کوئی وزن باقی نہیں رہتا۔
لیکن آپ ایسے نہیں ہیں آپ میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ یہ آپ کا وقت ہے۔ یہ آپ کی منزل کا آغاز ہے۔ ان شاء اللہ
آپ اپنی محنت سے نہ صرف یہ علم سیکھیں گے بلکہ کامیابی کی بلندیوں کو چھوئیں گے۔
تو آج ہی فیصلہ کریں! اپنی کامیابی کے لیے پہلا قدم اٹھائیں۔ میں آپ کے ساتھ ہوں، ہر قدم پر۔
آپ کی کامیابی میرا خواب ہے، اور مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے۔
آئیں آج اپنے آپ سے ایک پختہ وعدہ کریں اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ یہی وعدہ آپ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔
آپ کا استاد
غلام مصطفیٰ مہر