ٹیلی پیتھی پاور اور الہ دین کا چراغ

ٹیلی پیتھی پاور سےالہ دین کے چراغ کے مالک بن جائیں 


مستقل مزاجی یا استقامت کسی بات پر ڈٹ جانے کا نام ہے۔ اس کے معنی قدم جمائے رکھنا، استقلال اور ثابت قدم رہنے کے ہیں۔ 


مستقل مزاجی اپنے اندر ایک زبردست جادوئی قوت رکھتی ہے جو ایک ادنیٰ سے انسان کو اعلیٰ ترین مقام پر پہنچا دیتی ہے۔ 


ایک کہاوت ہے کہ اگر پتھر پر بھی مسلسل پانی گرتا رہے تو ان میں بھی سوراخ ہوجاتا ہے۔ یہ استقامت ہی کی تو قوت ہے جو

پتھر جیسی سخت چیز پر سوراخ کردیتی ہے۔


 محنت کامیابی کی کنجی ہے لیکن اگر محنت مستقل مزاجی کے ساتھ نہ ہو تو وہ محنت ضائع ہو جاتی ہے۔


 مثال کے طور پر آپ ٹیلی پیتھی کے ماسٹر بننا چاہتے ہیں۔۔۔ ٹیلی پیتھی اورمستقل مزاجی لازم وملزوم ہے۔ آپ نے ٹیلی پیتھی کی 

 

افادیت کے پیش نظر داخلہ لے کر کورس شروع بھی کر لیا ہے اب آپ شروع شروع میں بڑے پرجوش ہو کر ایکسرسائز کرتے 

 

ہیں ۔۔۔۔   لیکن اگر آپ آہستہ آہستہ آپ سستی کرنا شروع کر دیں گے اور ناغے کرنا شروع کر دیں گے تو پھر ان ناغوں 

 

کی وجہ سے ایک دن آپ کا ایکسر سائز  سے دل اُچاٹ ہو جائے گا اور آپ چھوڑ دیں گے۔۔۔۔۔۔


  تو آپ خود بتائیں کہ جتنا عرصہ آپ نے ٹیلی پیتھی کی ایکسر سائز کی صورت میں محنت کی اس کا کیا فائدہ ....؟  


لہٰذا محنت کے ساتھ ساتھ اگر آپ ثابت قدم رہیں مستقل مزاجی سے لگے رہیں تو یقیناً آپ کامیاب ہوں گے۔


یاد رکھیں اپنے اندر صبر و استقامت جیسی اعلیٰ صفات پیدا کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔۔۔۔


 کام جتنا اہم ہو، ناکام ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ لہٰذا ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے جیسے اس اہم ترین کام کے مکمل

ہونے تک جو مسائل ہوں اور جتنی بھی مشکلات پیش آئیں انہیں خندہ پیشانی سے برداشت کیجئے کہ اس میں کامیابی کے بعد

آپ کی زندگی کے سارے خواب پورے ہو جائیں گے۔۔۔۔۔۔ 


ذرا سوچیں تو سہی، آپ اپنے اندر ایک ایسی جادوئی قوت پیدا کرنے کے لیے مشقیں کررہے ہیں جو آپ کو آنے والے دنوں

میں کامیابی کی مسرتوں اور بلندیوں سے روشناس کرائے گی۔


  آپ حقیقی معنوں میں سپر مین بن جائیں گے آپ ٹیلی پیتھی پاور سے ایک ایسے الہ دین کے چراغ کے مالک بن جائیں گے

جس سے جو چاہیں اور جب چاہیں حاصل کر سکیں گے ان شاءاللہ۔