اپنے آپ پر یقین بڑھائیں اور حیرت انگیز صلاحیتوں سے ٹیلی پیتھی ماسٹر بنیں

 🌼 اپنے آپ پر یقین بڑھائیں اور حیرت انگیز صلاحیتوں سے ٹیلی پیتھی ماسٹر بنیں🌼

اپنے آپ پر یقین بڑھائیں اور حیرت انگیز صلاحیتوں سے ٹیلی پیتھی ماسٹر بنیں


کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ۔۔۔ غیر معمولی اور ہنگامی حالات میں آپ کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں میں دباؤ برداشت کرنے کی خصوصیات میں اچانک اضافہ کیوں ہوجاتا ہے؟

🥀ہاتھ میں خنجر لیے کوئی جنونی آپ کا تعاقب کررہا ہو تو آپ کی رفتار یکایک اتنی تیز کیسے ہوجاتی ہے کہ آپ چشمِ زدن میں اس سے دور نکل جاتے ہیں؟

🥀کئی دشمنوں میں گھرا ہوا کوئی شخص، فرار کا کوئی راستہ نہ پاکر ، کئی افراد سے کیسے تنہا ہی بھڑ جاتا ہے اور ان کی گرفت سے نکل بھاگتا ہے؟

🥀ممکن ہے زندگی میں کبھی آپ کو بھی اس گلینڈ کی معجزاتی طاقت سے واسطہ پڑا ہو اور اس کے زیر اثر آپ نے جوش، غصے، اشتعال، غم یا خوف کے عالم میں ایسے کام کیے ہوں جن پر بعد میں آپ کو خود پر حیرت ہوئی ہو

🥀ہنگامی حالات میں انسان اپنی قوت سے بڑھ کر کام کر جاتا ہے دراصل یہ صلاحیت جسم میں موجود ایک گلینڈ (اینڈرینالین گلینڈ) کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

🍃زندگی میں مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے لیے قدرت نے ہمارے اندر توانائی کئی خزانے چھپا رکھے ہیں۔

👈تاہم اگر ہنگامی ضرورت ہو ، مسئلہ زندگی اور موت کا ہو تو اس کے لیے بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کے اندر ایڈرینالین گلینڈ کی صورت میں اضافی پاور کا انتظام بھی کیا ہوا ہے۔

🌼جسم میں توانائی کی اس کیفیت کو سامنے رکھتے ہوئے اگر آپ اپنے آس پاس لوگوں کی زندگیوں ہر غور کریں ۔۔۔۔۔ تو اندازہ ہوگا کہ وہ اتنے پریشان ہوتے نہیں ہیں، جتنے نظر آتے ہیں*

🌀روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی مایوسیاں، تلخیاں، دوسروں کے خراب رویے سے پیدا ہونے والا ردعمل اور نقصانات یا گھریلو اشیاء کی ٹوٹ پھوٹ، یہ سب چیزیں پریشانیوں کے زمرے میں نہیں آتیں ۔۔۔۔ اس لیے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسان ان کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کرلیتا ہے اور ان کا خود ہی خاتمہ کرلیتا ہے
👈ان تمام محنتوں اور مشقتوں کے لیے انسان میں توانائی کے ریگولر ذخیرے موجود ہیں، تاہم اگر کبھی ، ضرورت سے زیادہ توانائی کی ضرورت ہو تو پھر ایڈرینالین کا ایمرجنسی کارخانہ چل پڑتا ہے اور وہ بوسٹر انرجی سپلائی کرتا ہے، جو خود ہمیں بھی حیران کردیتی ہے۔

🌹 آپ کو اپنے آپ پر اتنا یقین ہونا چاہییے کہ آپ سب کچھ کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔ شرط صرف ارادے اور مستقل مزاجی کی ہے۔

لہذا آپ اپنی روزمرہ زندگی میں بھی اہنی ان بوسٹر انرجی والی صلاحیتوں کو آواز دیں جو صرف ہنگامی مواقع پر ہی سامنے آتی ہیں

اس سے آپ کو اپنی ذات کے وہ پہلو دیکھنے میں ملیں گے جو دنیا کو حیرت زدہ کرسکتے ہیں

ہر وہ کام کریں جسے آپ مشکل اور ناممکن سمجھتے ہیں اور آپ دلبراددشتہ ہو جاتے ہیں کہ کام ہو کیوں نہیں رہا۔۔۔

بس آج سے خود سے عزم نو کر لیں کہ جن خوابوں کی تکمیل کے لیے میں نے آن لائن ٹیلی پیتھی ماسٹر کورس میں داخلہ لیا ہے اور ایکسرسائز کر رہا ہوں اپنے ان خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ کورس مکمل کرنا ہے

اسی موقع کے لیے علامہ اقبال نے کہا تھا:
وہی ہے صاحب امروز جس نے اپنی ہمت سے
زمانے کے سمندر سے نکالا گوہرِ فردا