مثبت سوچ سے آٹومسائل کا حل ۔۔۔ ایک نئی تحقیق
مثبت سوچ اور طرزِ فکر سے ہی صحت مند اور کامیاب زندگی ممکن ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ مثبت سوچ فرد کی شخصیت کو نکھارنے اور سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جنہوں نے اپنی سوچ کو بدلنے کا فن سیکھ لیا تو سمجھیں انہوں نےزندگی بدلنے کا ہنر سیکھ لیا ۔
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ مثبت سوچ کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ ہماری شخصیت ہماری سوچ کی مرہون منت ہے۔ جیسی سوچ ہو گی۔۔۔۔ ویسی زندگی ہوگی ۔
اپنی زندگی میں تبدیلی اور بہتری لانے کے لیےمثبت طرز فکر آکسیجن کی طرح ضروری ہے۔ کامیابی اور خوشی مثبت سوچ سے ملتی ہے۔
یونیورسٹی آف کینٹکی امریکہ کے ماہرین نے اپنی تحقیقات کی تحقیقت کے مطابق انسان کےسوچنے کےانداز سے اس کے جسم اور اس کی قوت مدافعت پر براہ راست اثر ہوتا ہے۔ اگرکوئی انسان مثبت سوچتا ہے اور عموما اپنا اور رویہ ہموار رکھتا ہے تو اس کی کی سوچ اوربہتر رویے کی وجہ سے جسمانی اور ذہنی صحت بہتری آنا شروع ہو جاتی ہے۔
جب انسان اپنے موجودہ مسائل کے حل کے حوالے سے مثبت سوچنا شروع کر دیتا ہے تواس مثبت سوچ سے انسان میں فالج، دل کے بند ہونے، سکتہ اور ایسی خطرناک جان لیوا بیماریوں کے اٹیک کا خطرہ زیرو ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اپنے مستقبل کے بارے میں اچھے انداز میں سوچنے کا اثر دماغ کے سامنے والے درمیانی حصے پر ہوتا ہے جو آنکھ کے پیچھے گہرائی میں واقع ہوتا ہے۔ انسان کی اس مثبت سوچ سے یہ حصہ فعال اور ایکٹیو ہو جاتا ہے، اس حصے کے ایکٹیو ہونے کی وجہ سے انسانی مدافعتی نظام میں تحریک اور پاور پیدا ہوتی ہے، اس سے پیدا ہونے والی پاور سے انسان کو حوصلہ وہمت ملتی ہے اور وہ مشکلات اسے مھسوس ہی نہی نہیں ہوتیں۔
لہذا یاد رکھیں زندگی میں جب کبھی کوئی وقتی پریشانی یا مسئلہ بن جائے تو فوری سنمبھل جائیں، اور اس کے حل کے لیے تمام مثبت پہلوؤن پر سوچنا شروع کر دیں اور پھر جیسے ہی آپ اپنی پریشانی کے حل کے لیے تمام پہلووں پر غوروفکر شروع کر دیں گے دماغ کے کا وہ درمیانی حصہ جو آنکھ کے پیچھے واقع ہے ایکٹو ہونا شروع ہو جائے گا اور آپ کو اس کے ایکٹو ہونے سے فوری حوسلہ وہمت ملے گی اور اس پریشانی کو کا بہتر حل بھی ملے گا۔
ہر گزرتے دن میں اپنے آپ کو بہتر بنائیں ، اپنی قابلیت ، لیاقت اور ذہانت میں نشوونما کی ذمہ داری خود قبول کر کے اپنی کارکردگی بڑھانے کی کوشش جاری رکھی ۔۔۔ دنیا میں یہی کامیابی کے ہر دروازے کی وُہ کنجی ہے جسے ہر کوئی استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ اس میں سخت مشقت اور محنت درکار ہوتی ہے
🌸کامیابی اور مہارت دونوں کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔۔۔۔ دونوں لازم و ملزوم بھی ہیں
🍃اپنے متعلقہ میدان ِ مہارت میں روز کچھ نیا سیکھنا اور کرنا آپ کو زندگی میں دوسروں سے ممتاز اور الگ کردیتا ہے اور بالآخر آپ کو کامیابی کی منزل تک لے جاتا ہے
مہارت میں فوری اضافے کیلئے واضح منصوبہ لکھ کر تشکیل دیں جس میں کارکردگی بڑھانے کے چھوٹے چھوٹے مراحل ہوں پھر ان پر عمل پیرا ہو جائیں مگر یہ بات یاد رکھیں کہ کامیابی کے لئے ثابت قدمی اور استقامت بنیادی شرط ہے
🌈اپنی سوچ کو عارضی سے نکال کر طویل المدتی کاموں اور منصوبوں پر مائل کریں کیونکہ کامیابی وہیں ملے گی
✨اپنی ذات کو فتح کئے بغیر دنیا پر فتح پانا نا ممکن ہے۔۔۔۔۔۔اپنے آپ پر قابو پائیں اور ہر اُس سوچ اور قوت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں جو آپ کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے....اس کیلئے آپ کو اپنا بے رحمی سے احتساب کرنا پڑے گا
💫اگر آپ حالات نہیں بدل سکتے تو حالات کا جائزہ لینے کا اندازِ فکر ہی بدل دیں ۔۔۔۔ زندگی بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔
👈ایسے لوگوں میں رہیں جو آپ کا حوصلہ اور ہمت بڑھائیں .... تاکہ آپ کی شخصیت میں خوداعتمادی نظرآئے..... کیونکہ یہ کامیابی کی وُہ سیڑھی ہے جسے آپ کو ہر حال میں اچھے طریقے سے چڑھنا ہے