بڑا خواب فرہاد علی تیمور سے بڑھ کر ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا

بڑا خواب فرہاد علی تیمور سے بڑھ کر ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا

بڑا خواب فرہاد علی تیمور سے بڑھ کر ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا

 

 خواب وہ نہیں جسے آپ سوتے میں دیکھتے ہیں۔ خواب وہ ہے جو آپ کو جگاتا ہے۔ جو آپ کی نیندیں اُڑا دیتا ہے۔ جو آپ سے آرام سکون، چین، سب چھین لیتا ہے۔

آج میں آپ کو آپ کا ہی خواب یاد دلا رہا ہوں ۔۔۔۔۔آپ کا سب سے بڑا خواب فرہاد علی تیمور سے بڑھ کر ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا ہے۔
خواب تو وہ ہوتا ہے جو آپ کو سونے نہ دے.... آپ کو کھڑا رکھے..... جو آپ کو ہر لمحے اپنی طرف کھینچے..... بے شمار چیزوں کے آپ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی ساری کوششیں ختم کر دے۔۔۔۔۔ اور خواب وہ ہوتا ہے جو آپ پہ اپنا جادو کر دیتا ہے۔ جس کا جادو پھر سر چڑھ کے بولتا  ہے۔۔۔۔۔
یعنی آپ کا خواب ٹیلی پیتھی ماسٹر بننا ہے تو حالات بدلنے ہیں تو خواب بدلیں۔۔۔۔  مانا حالات تمہارے بس میں نہیں ہیں۔۔۔۔۔ خواب دیکھنا تو تمہارے بس میں ہے ناں؟
 ٹیلی پیتھی ماسٹر بننے کا خواب پورا کرنے کے لیے مستقل مزاجی سے اپنے استاد کی نگرانی میں ایکسرسائز جاری رکھیں۔۔۔ اور جن کی پہلی مشق مکمل ہو گئی ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں لہذا آپ پورے یقین کے ساتھ تجربات جاری رکھیں کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔
اپنے مقصد میں کامیابی کا یقین رکھیں۔۔۔ اپنے اللہ پر کامل یقین رکھیں۔
یاد رکھیں!  ہر انسان کا ذہنی لیول الگ الگ ہوتا ہے۔۔۔ جو سٹوڈنٹس سخت محنت کے پہلی مشق مکمل کر چکے ہیں اور دوسرے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کی پریکٹس کر رہے ہیں وہ پورا یقین رکھیں ضرور کامیاب ہوں گے۔۔۔۔۔ بس اس بات کا خیال رکھیں جو بھی پیغام دیں وہ حکم کے انداز سے دیں اور پہلے تجربات میں اپنے گھر محلے کے افراد پر تجربات کریں۔
اگر ابتدائی تجربات میں کام نہ بھی ہو تو بھی آپ نے اس وجہ سے پریشان نہیں ہونا کہ مشق مکمل بھی ہو گئی ہے کام نہیں ہو رہا۔۔۔۔
کام ضرور ہو گا بعض اوقات مطلوبہ پاور ایکٹیو ہونے میں کچھ وقت لگ جاتا ہے۔
صرف مستقل مزاجی سے مسلسل پریکٹس جاری رکھیں۔
 ٹیلی پیتھی تجربات میں آپ اپنا موازنا اپنے سے زیادہ تجربات والے کامیاب افراد سے ضرور کریں لیکن احساس کمتری کا شکار نہ ہوں کہ میں کیوں کامیاب نہیں ہو رہا ۔۔۔۔
 بلکہ آپ سوچیں میں بھی ایسا ماسٹر بن سکتا ہوں اور اس سے بڑا ماسٹر بنوں گا۔
آپ کی ایسی سوچ سے کائنات کی تمام قوتیں آپ کی مددگار بن جائیں گی اور آپ کامیاب و کامران ہو جائیں گے۔