یقین کی قوت
💫 زندگی میں جو ہم چاہتے ہیں وہ آسانی سے نہیں ملتا .... اس کے حصول کے لیے صرف محنت کافی نہیں ۔۔۔۔ بلکہ اس کے حصول کا یقین اور اپنے خالو و مالک پر یقین ہونا لازمی ہے
💫 ماحول اور لوگوں کی وجہ سے دل برداشتہ نا ہوں اپنے خالق ومالک سے اپنا تعلق مضبوط رکھیں اسے کمزور نہ ہونے دیں۔۔۔۔ یاد رکھیں! لوگ چھوڑ جائیں گے آپ کو بُھلا دیں گے مگر ہمارا پروردگار ہی ہمارا اول ہے اور ہمارا آخر بھی۔
💫 جب یقین کی یہ قوت پیدا ہو جائے تو کائنات کی کوئی طاقت آپ کو کامیابی سے دور نہیں کر سکتی کیونکہ خالق کائنات کی مرضی کے بغیر پوری کائنات میں ایک پتا بھی نہیں ہلتا ۔۔۔۔ جب آپ کا خود پر یقین اور سب سے بڑھ کر۔۔۔۔ اس سپر پاور جو خالق کائنات ہے پر یقین ہو گا تو ایسا ممکن نہیں کہ آپ ناکام ہو جائیں اس کے فضل و کرم سے یہاں بھی کامیاب اور یقین کامل رکھیں آخرت میں بھی سرخرو ہوں گے