ٹارگٹ کے حصول کا یقینی لائحہ عمل
اگر فوکس یعنی ارتکاز توجہ کے ساتھ مستقل مزاجی سے کسی بھی مقصد کے حصول کے لیے آپ دن رات ایک کر دیں ۔۔۔۔ایسی کامیاب جدوجھد کے بعد یقین رکھیے کہ آپ کامیاب ضرور ہوں گے
آپ کی عمر کم ہے لیکن زیادہ دکھائی دیتی ہے آپ کم عمر اور اپنی چہرے سے جوان دکھائی دیں ۔۔۔۔ آپ ایسا کر سکتے ہیں
آپ پڑھائی میں سکالرشپ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔ کر سکتے ہیں
آپ کامیاب بزنس مین بننا چاہتے ہیں؟ بن سکتے ہیں۔
آپ خوب پیسہ کمانا چاہتے ہیں؟ کما سکتے ہیں۔
آپ شہرت حاصل کرنے کے متمنی ہیں؟ کرسکتے ہیں۔
دنیا میں ہر مقصد جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ ممکن ہوسکتا ہے۔
مگر اسکی سب سے بڑی شرط صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ آپ کو اپنے مقصد اور اس خیال کے ساتھ دن رات صبح شام مسلسل رہنا ہوگا۔*
یہاں تک کہ وہ خیال فقط خیال نا رہے ۔۔۔ بلکہ حقیقت بن کر جو آپ نے سوچا ہو آپ کو ویسا ہی بنا دے۔
لا آف اٹریکشن یہ ہےکہ اگر کسی شے کو پورے ارتکاز کے ساتھ ، پورے دل کے ساتھ سوچا جائے اور اس سوچ میں دن رات گزاریں جائیں ..
سوتے جاگتے وہی خیال ۔۔۔
*تو پھر ایسے مواقع آپ کے اردگرد خودبخود پیدا ہونے لگتے ہیں جن سے آپ کا تصور حقیقی تصویر میں بدل جائے گا
مثال کے طور پر آپ کروڑ پتی بننا چاہتے ہیں.... اسکے لئے اب آپ کو سو فیصد اپی توجہ پیسہ کمانے اور بڑھانے پر کرنا ہوگی۔.....
کہاں انویسٹ کیا جائے؟
کون سا بزنس کیا جائے؟
کاروباری تعلقات کیسے پیدا کیے جائیں؟
ایک کو دو اور دو کو چار کیسے بنایا جائے؟
اب دن و رات آپ کو یہی سوچنا ہوگا۔
آپ کی ہر بات گھوم پھر کر پیسہ کمانے کے گرد گھومنی چاہیے۔
آپ دن رات خواب میں خود کو امیر کبیر دیکھیں گے بلکہ جاگتی آنکھوں سے بھی یہی خواب دیکھ کر زیر لب مسکراتے رہیں گے۔
آپ کو خود پر کامل یقین ہوگا کہ بس چند ہی مہینوں میں کروڑ پتی ہو جاؤں گا۔
اگر یونہی اس خیال میں جیتے رہے ۔۔۔۔ تو آپ یقینًا کروڑ پتی بن جائیں گے۔
ممکن ہے ۔۔۔۔ کچھ وقت زیادہ لگ جائے مگر ایک دن آپ کروڑ پتی ضرور بن جائیں گے
دن رات کی ساری کوشش کے دوران وہ خیال۔۔۔۔ جن کی وجہ سے آپ ناکام ہو سکتے ہیں۔۔۔۔ ان سے بچتے ہوئے آپ نے آگے بڑھنا ہے
وہ خیالات ایسے ہو سکتے ہیں ان سے ہر ممکن بچیں
آپ کو شروع میں ایسا لگے گا کہ یہ کروڑوں روپے اگر ایسے مل سکتے تو ہر ایک امیر بن جاتا۔۔۔۔ ایسا ممکن نہیں۔۔۔۔ میں وقت ضائع کر رہا ہوں
یا یہ تو بہت مشکل ہے
آپ نے ایسے خیالات سے دلبرداشتہ نہیں ہونا۔۔۔۔ بلکہ جو بھی ٹارگٹ بنائیں سوچ سمجھ کر بنائیں پھر کچھ بھی ہو جائے آپ نے پیچھے نہیں ہٹنا ڈٹ جانا ہے
آپ ضرور کامیاب ہوں گے ان شاءاللہ