ہر کام کے لیے ایک  پاور فل آٹوسجیشن

 آپ سب روزانہ رات سونے سے پہلے ایک پاور فل آٹوسجیشن دہراتے ہوئے سوئیں
میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے روز بروز ہر لحاظ سے بہتر سے بہتر ہوتا جا رہا ہوں۔ اسے معمولی نہ سمجھیں اور نہ ہی اسے صرف فرض کی ادائیگی کی طرح دہرائیں۔ آپ اس پاور فل آٹوسجیشن کی پاور سے حسب مرضی کام لے سکتے ہیں۔
 آپ جب اس پاور فل آٹو سجیشن کو دہرائیں تو پوری توجہ کے ساتھ تصور میں خود کو بہتر ہوتا دیکھیں۔
 مثال کے طور پر آپ خود کو تصور میں دیکھیں کہ آپ پہلے سے صحت مند ہیں اگر کوئی تکلیف یا بیماری ہے تو وہ ٹھیک ہو رہی ہے اور ٹھیک ہو گئی ہے ۔۔۔۔
 اگر آپ جاب کر رہے ہیں تو تصور میں دیکھیں کہ آپ کے کولیک پہلے سے زیادہ آپ کی عزت واحترام کر رہے ہیں آپ کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہو گئی ہے اسی وجہ سے باس آپ کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے اور آپ کی ترقی ہو رہی ہیں آپ بہت خوش ہیں ۔۔۔۔ 
 اگر بزنس مین ہیں تو تصور میں دیکھیں کہ آپ کا بزنس بڑھ رہا ہے آپ کے ٹارگٹ اچیو ہو رہے ہیں جیسا آپ چاہتے ہیں ویسا ہی ہو رہا ہے جیسی ڈیل چاہتے ہیں ویسی ہی ڈیل ہو جاتی ہے اور آپ بہت خوش ہیں۔۔۔۔
 اگر آپ شادی شدہ ہیں تو تصور میں دیکھیں کہ آپ دونوں خوش ہیں یا بیگم اور بچوں سمیت پُرسکون اور خوشگوار زندگی گزارتے ہوئے خود کو دیکھیں ۔۔۔۔ 
 اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں تو تصور میں دیکھیں کہ آپ کو اپنی پسند کا ہمسفر مل گیا ہے اور حقیقت میں ملنے پر جیسی خوشی ہوتی ہے ویسی خوشی محسوس کریں پھر آپ اس پاور فل آٹوسجیشن اور تصور کا جادو دیکھیں ۔۔۔۔ 
 آپ ٹیلی پیتھی ایکسرسائز کر رہے ہیں جب مشق ختم ہو اور جب آپ عرق گلاب ڈالتے ہیں تو اس دومنٹ کے وقفے میں محسوس کریں کہ آپ کے پینیل گلینڈ کی مائنڈ ٹو مائنڈ لنک کی پاور ایکٹیو ہو رہی ہیں ۔۔۔ تصور میں خود کو دیکھیں کہ آپ دوسروں کو اپنی ذہنی پاور سے جو کہتے ہیں لوگ اسی طرح عمل کر رہے ہیں اور آپ بہت خوش ہیں اس خوشی کو محسوس کریں اور انجوائے کریں ۔۔۔۔۔ 
یہ چند مثالیں ہیں غرضیکہ آپ اس پاور فل جملہ کو دہراتے ہوئے اپنی زندگی کے تمام معاملات میں بہتر ی ، کامیابی اور خوشی محسوس کریں۔
 جب آپ اس آٹوسجیشن کو دہرانے کے ساتھ ساتھ اپنی تصوراتی پاور کا استعمال کریں گے تب تبدیلی آئے گی۔ پھر آپ خود کہیں گے کہ اس پاور فل آٹوسجیشن سے کامیابیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں اور آپ خود کو پہلے سے بہتر اور پُرسکون محسوس کر رہے ہیں۔