امیر بننے والی عادات

 

 امیر بننے والی عادات

اضافہ و ترمیم: غلام مصطفیٰ مہر

امیر بننے والی عادات

مطالعہ

تحقیق کے مطابق اپنی محنت کے بل پر امیر ہونے والے افراد میں مطالعہ کی عادت پائی جاتی ہے اور روزانہ تیس منٹ یا اس سے زائد وقت کسی کتاب کو پڑھنے کے لیے نکالتے ہیںیہ لوگ ایسی کتابیں پڑھتے ہیں جو ان کی شخصیت کو بہتر بنائے یا کسی قسم کی معلومات فراہم کرے جبکہ یہ افراد تفریحی ناولوں میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

ورزش

تحقیق کے مطابق امیر افراد روزانہ آدھے گھنٹے یا اس سے زائد وقت تک ورزش کرتے ہیں جبکہ جاگنگ، چہل قدمی یا سائیکل چلانے سمیت ایروبک ورزشیں بھی ان لوگوں کو پسند ہوتی ہیں۔
یہ ورزشیں جسم کے ساتھ دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور ان سے وہ زیادہ اسمارٹ ہوجاتے ہیں

کامیاب افراد سے تعلق

*آپ اسی وقت کامیاب ہوسکتے ہیں جب آپ کے ساتھی بھی کامیاب ہوں، یہی وجہ ہے کہ ایسے افراد ایسے لوگوں کو دوست بناتے ہیں جو اپنے مقصد پر توجہ مرکوز رکھنے کے ساتھ ساتھ پرامید، پرجوش اور مثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔*

اپنے مقاصد کا تعاقب

اپنے خوابوں کی تعبیر طویل المعیاد بنیادوں میں زندگی میں مسرت کا باعث بنتی ہے جبکہ یہ دولت کمانے کے حوالے سے کامیابی کا بھی باعث بنتا ہے تاہم ایسے افراد اپنے مقاصد کا تعین خود کرتے ہیں اور ان کے حصول کے لیے پرجوش انداز سے کام کرتے ہیں

جلد اٹھنا

پچاس فیصد کے قریب سیلف میڈ افراد اپنے کام کے وقت سے کم از کم تین گھنٹے قبل اٹھتے ہیں اس کا مقصد روزمرہ کی مداخلت کی روک تھام کرنا، ٹریفک سے بچنا یا پھر دیگر سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

آمدنی کے کئی ذرائع

*ایسے افراد آمدنی کے کسی ایک ذریعہ پر انحصار نہیں کرتے بلکہ وہ کئی ذرائع بناتے ہیں*
 65فیصد افراد کے کم از کم تین ذرائع آمدنی تحقیق میں دیکھے گئے جس سے انہیں کروڑ پتی بننے میں مدد ملی

مثبت شخصیت

مستقل کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب سوچ مثبت ہو، تحقیق کے مطابق مثبت شخصیت اپنے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنے والے افراد کی کنجی ثابت ہوتی ہے۔بیشتر افراد اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں کہ ان کے خیالات مثبت ہیں یا منفی، جس کی وجہ سے وہ کامیابی حاصل نہیں کرپاتے

اچھے آداب کے مالک

اگر زندگی میں کامیابی چاہتے ہیں تو چند معاشرتی آداب کو اپنانا ضروری ہے.......جیسے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا، زندگی کے اہم واقعات جیسے شادی وغیرہ کی اہمیت تسلیم کرنا، مہذب انداز سے کھانا اور معاشرتی تقاریب میں اچھا لباس کا زیب تن کرنا وغیرہ۔*

دوسروں کی کامیابی میں مدد

دوسرے افراد کو کامیاب بنانے کے لیے مدد کی سوچ رکھنا خود اپنے مقاصد اور خوابوں کی تعبیر کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے
 کوئی شخص کامیاب سوچ رکھنے والے افراد کی ٹیم کے بغیر زندگی میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔ اپنی ٹیم کو تشکیل دینے کا بہترین طریقہ یہ ہی ہے کہ دیگر افراد کو زندگی میں آگے بڑھنے کا راستہ دکھایا جائے۔

سوچنے کے لیے وقت نکالنا

سوچ بچار کامیابی کی کنجی ہےسلیف میڈ افراد کے اندر تنہائی میں سوچنے کی عادت پائی جاتی ہے اور وہ روز کم از کم پندرہ منٹ اس مقصد کے لیے نکالتے ہیں

لوگوں کی آراءلینا

تنقید کا خوف لوگوں کو دوسرے افراد کی آراءلینے سے روکتا ہے، مگر یہ سیکھنے کے لیے بہت ضروری ہے جس سے یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ کیا چیز کام کرسکتی ہے اور کیا نہیں۔ خیال رہے کہ لوگوں کی آراء درست سمت کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہیں