دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں
ماہرین نےعالمی سطح پرتحقیق کے بعدیہ ثابت کیا ہے کہ انسان اگر اپنی صلاحیتوں کو پہچان لے اور انھیں استعمال میں لائے تو اس کے سامنے کوئی کام ناممکن نہیں رہتا۔دنیا میں کچھ بھی نا ممکن نہیں،انسان محنت کرے تو کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے۔یہ" ایک انقلابی آرٹیکل ہے جو آپ کی سوچ کو بدل دے گا۔ اس بلاگ میں آپ کو معلوم ہوگا کہ کیسے انسان کی قوت ارادی اور مثبت سوچ اسے ناممکنات کو ممکنات میں بدلنے کی طاقت دیتی ہیں۔ حقیقی مثالوں اور حوصلہ افزا کہانیوں کے ذریعے یہ مضمون آپ کو یہ سکھائے گا کہ مشکل ترین حالات میں بھی ہمت نہ ہاریں، کامیابی آپ کی دسترس میں ہے۔ یہ آرٹیکل آپ کی زندگی کا وہ موڑ بن سکتا ہے جو آپ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر دے۔
مثال کے طور پر آپ کے سامنے ایک دس فٹ کی دیوار آ جائے اور آپ کو کہا جائے کہ اس کو پھلانگیں تو آپ کبھی دس فٹ کی دیوار کو پھلانگ نہیں سکیں گے، لیکن اگر آپ کو مارنے کے لیے کوئی دشمن پستول لے کر آپ کے پیچھے دوڑ رہا ہو یا ایک خونخوار جنگلی جانور اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے آپ کا پیچھا کر رہا ہو اور آپ آگے دوڑ رہے ہوں اور دوڑتے دوڑتے آپ کے سامنے دس فٹ یا اس سے بھی زیادہ بڑی دیوار آجائے تو آپ اس دیوار کو پھلانگ جائیں گے۔
اس خوف کی کیفیت میں یہ قوت انسان کے جسم میں کہاں سے آتی ہے، کہیں باہر سے یہ قوت نہیں آتی انسان کے اندر یہ قوت موجود ہے صرف اس کو علم نہیں ہے، جب انسان شدید خطرات میں ہوتا ہے اور اس کی زندگی کو خطرہ ہوتا ہے تو اس وقت یہ قوت خود بخود حرکت میں آتی ہے۔
اس کی بے شمار مثالیں ہیں۔ بعض اوقات یہ قوت کسی خطرناک حادثے سے چند لمحے پہلے خبردار کر کے انسان کو بچا لیتی ہے اور کئی دفعہ اس قوت کی وجہ سے انسان کو خواب کی صورت میں کسی کامیابی کی نوید مل جاتی ہے اور کبھی کسی مشکل اور خطرناک حالات کی قبل از وقت آگاہی مل جاتی ہے اور کبھی جان کو شدید خطرے کی صورت 30 فٹ تک لمبی چھلانگ بھی لگوا دیتی ہے۔ اس حوالے سے مزید معلومات کے لیےمیری کتاب ’’ذہن کی پراسرار قوتیں‘‘ کا مطالعہ ضرور کیجیے۔مطالعہ کے بعد آپ کو اندازہ ہو گا کہ مضبوط قوت ارادی، مسلسل محنت اور ذہن کو یکسوئی کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کیسے کیسے محیر العقول کارنامے سر انجام دے سکتے ہیں ۔
اس کتاب میں ٹیلی پیتھی کے حوالے سے مفصل بیان کیا گیا ہے۔پاکستان میں ٹیلی پیتھی پر بے شمار کتابیں موجود ہیں لیکن کوئی کتاب بھی آپ کی صحیح رہنمائی نہیں کر سکتی، میں اس کتاب میں ٹیلی پیتھی ماسٹر کورس اور اس کورس کو شروع کرنے سے پہلے ایک ’’ٹیسٹ میرٹ‘‘ (سوالنامہ) مرتب کیا ہے جس سے ٹیلی پیتھی سیکھنے کی اہلیت جانی جا سکتی ہے۔
اس کتاب میں ٹیلی پیتھی سیکھنے کے علاوہ بے شمار ایسی مشقیں موجود ہیں جن سے آپ استفادہ کر کے اپنی ذہنی قوت کو بڑھا سکتے ہیں اپنے ارادوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں، اپنی خواہشات کو حاصل کر سکتے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کر سکتے ہیں، امید ہے ’’ذہن کی پراسرار قوتیں‘‘ کتاب کا مطالعہ آپ کے دماغ کے بند دریچوں کو کھولنے میں ایک کلید کا کردار ادا کرے گا۔