کامیاب زندگی کا راز
🟢 ماضی میں جب دنیا اتنی تیز اور ترقی یافتہ نہیں تھی اور انسانوں کا ایک دوسرے کی محنت پر انحصار بہت زیادہ تھا تو انسانوں کا آپس میں اُنس و محبت کا رشتہ بھی اتنا ہی مستحکم تھا ایک دوسرے کے لئے دکھ درد کا احساس اور دکھ درد میں شرکت اور انتہائی قربت ، ایثار کا جذبہ بھی عیاں محسوس ہوتا تھا
✅ آج کے ترقی یافتہ دور میں خلوص کے رشتے ماند پڑرہے ہیں۔ ایثار کے جذبے ختم ہو رہے ہیں
✨اگر کہیں یہ احساسات نظر بھی آرہے ہیں تو انکے پیچھے خلوص اور ایثار کم اور ذاتی منفعت ، لالچ کے عوامل زیادہ کار فرما ہوتے ہیں
💐خلوص ، سچائی ، انسانی مساوات اور اقتدار کی جگہ فریب ، حرص ، حسد اور خود غرضی لے رہی ہے......
🥀 انسان کا احترام انسان ہونے کی بنا پر نہیں کیاجا رہا .... بلکہ اسکے معاشرتی رتبے ، اختیار ، عہدہ اور وسائل کو دیکھ کر اسکے مطابق عزت و توقیر دی جاتی ہے
🌀کوئی بھی انسان اپنی عزت نفس کو مجروح ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتا ....
🌀کوئی بھی انسان توقیر ذات کی نفی نہیں کر سکتا۔.....
👈ہر انسان چاہے بڑا ہے یا چھوٹا ، غریب ہے یا امیر، مرتبے اور عہدے میں بڑا ہے یا کم تر اپنی ذات پر حملے یا بے توقیری کو برداشت نہیں کر سکتا........
➰ایسی کسی نازیبا✖️ حرکت پر مرنے مارنے پر تیار ہو جاتا ہے۔.......
⭕لہذا ایسے ماحول میں آپ لوگوں سے اتنا فری نا ہوں ،انہیں اختیار نہ دیں کہ وہ آپ کو تکلیف دے سکیں
✅یاد رکھیں۔۔۔جب تک آپ اپنی عزت خود نہیں کریں گے اپنا دھیان خود نہیں رکھیں گے۔۔۔ 👥 لوگ بھی آپ کا دھیان نہیں رکھیں گے۔۔..
✅ آپ اپنی عزت تب تک نہیں کر سکتے۔۔۔
جب تک آپ کو پتہ نہ ہو کہ آپ کون ہیں؟
آپ کی کتنی اہمیت ہے؟
لہذا اپنی اہمیت جانیں اور سمجھیں
🌈 جو لوگ صرف اپنی بات ہی منوانے کے لیے آپ کے خلوص کا فائدہ اٹھائیں ، جو دوسروں کے ساتھ دھوکہ کرتے ہوں جو ہر کسی کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں
👈 ایسے سب افراد سے اپنی معلومات،اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں خود کو ان سے دور رکھنے کی کوشش کریں
یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ اخلاقی بگاڑ آج ہماری زندگی کے ہر شعبے میں داخل ہو چکا ہے
معاملہ عبادات کا ہو یا معاملات کا، حقوق و فرائض ہوں یا تعلیم و تربیت، امانت، دیانت، صدق، عدل ،ایفاے عہد، فرض شناسی اور ان جیسی دیگر اعلیٰ اقدار کا ہم میں فقدان ہے
اخلاق کسی بھی قوم کی زندگی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتی ہو
➰ سب زیادہ قابل غور اور اہم بات یہ ہے کہ اس سب کے باوجود بھی ایسے افراد سے حسن و اخلاق سے پیش آنا ہمارے پیارے نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔۔۔۔۔۔ اس لیے آپ حسن واخلاق سے پیش آئیں ۔۔۔۔
اپنےحسن اخلاق کے بدلے ان سے حسن اخلاق کی امید نہ رکھیں ۔۔۔۔۔ کیونکہ جب وہ آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اتریں گے تو اس سے ناصرف آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی بلکہ آپ کی شخصیت بھی شدید متاثر ہو گی