یقینی کامیابی
اپنی خواہشوں ، خوابوں اور گولز کو لکھ کر اپنے بیڈروم کی دیوار پر لٹکا دیں
یا
اپنے بیڈ روم کی دیوار کو ہی پینٹ کر کے اپنے اہداف اور گولز کسی اچھی لکھائی والے پینٹر سے لکھوا لیں
تاکہ آپ کے روشن مستقبل کے ٹارگٹ ہمیشہ آپ کی نظر میں رہیں ، آپ کو یاد دلاتے رہیں کہ آپ کی منزل کیاہے اور آتے جاتے آپ کے جوش وجذبے کو برقرار رکھیں
حالات خواہ کیسے بھی کیوں نا ہوں آپ نے ہمت نہیں ہارنی ۔۔۔۔
جب کبھی دلبرداشتہ ہوں ، اپنے سیٹ کیے گولز کا حصول مشکل لگنے لگے۔۔۔۔،
ہمت جواب دینے لگے ......
تو اسی وقت اپنے تصور میں اپنے انہی اہداف کے پورا ہونے کے بعد جو آسائشوں بھری زندگی ہوگی ، روشن مستقبل ہو گا اس کا تصور کریں..... اپنے ٹارگٹس میں کامیابی کے بعد خوشگوار اور کامیاب زندگی کو ذہن کی سکرین پر لائیں ۔۔۔۔۔۔۔
کامیابی کا ایسا تصور کامیابی ملنے تک آپ کے جذبوں کو برقرار رکھنے میں ایندھن کا کام کرے گا۔۔۔۔ اور آپ کو منزل مقصود تک پہنچا دے گا