کامیابی
ہر انسان کی بہترسے بہتر بننے کی خواہش ہوتی ہے اوریہ انسانی فطرت بھی ہے کہ ایک چیز کے حصول کے بعد اس کی نظریں اگلے ہدف پر ہوتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہرشخص کو زندگی میں ایک نہیں بلکہ کئی مواقع فراہم کرتا ہے کچھ لوگ قدرت کے اشاروں کو سمجھ کر کامیاب ہو جاتے ہیں کچھ لوگ غور ہی نہیں کرتے اور کامیابی سےمحروم ہو جاتےہیں۔
اگرآپ مشکل حالات سے تنگ آ گئے ہیں،مسائل روز بروز بڑھتے جارہے ہیں، کوئی سننے والا نہیں اور کوئی بتانے والا نہیں تو سمجھ جائیں کہ یہی وقت کچھ کرنے کا ہے قدرت کے اشاروں کو سمجھیں اور کچھ بڑاسوچیں ۔
اللہ تعالی نے ہر انسان کے اندر کوئی نہ کوئی کمال ضرور رکھا ہےدنیا کا کوئی انسان بھی کسی کمال سےبغیر نہیں ۔اسی طرح دنیا کا ہر انسا ن اپنے اندر ایک ایسی خوبی رکھتا ہے اگراسے اس خوبی کا علم ہو جائے وہ اس خوبی کو تلاش کر لے اور پھر اس کو زندگی کا نصب العین بنالے تو وہ کبھی گم نام زندگی نہیں گزار سکتا، اگر آپ اپنی اس خوبی کو تلاش کرلیں اور اسی کو زندگی کا مقصد بنا لیں تو آپ کامیابی وکامرانی کو پا لیں گے۔
کامیابی کے لیے صرف محنت کرنا ضروری نہیں بلکہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنی منزل کا تعین کرنا اوردرست سمت میں محنت کرنا ضروری ہے یہ بات نہایت اہم ہے کہ آپ کو علم ہو کہ آپ کی منزل کیاہے؟
آپ یہ منزل حاصل کرنے کے اہل ہیں یا نہیں ؟
اس منزل کو حاصل کرنے کے لیے کون سا راستہ بہترین ہے ؟
منزل کا تعین اوراس کے بعداس منزل کو حاصل کرنے کے لیے صحیح سمت کا تعین کرنا ضروری ہے۔
کامیابی کیلئے منتخب کیے ہوئے آسان اور مختصر راستے (شارٹ کٹس) ہمیشہ کم فائدے اور کم لذت دیا کرتے ہیں اس کے بر عکس جو لوگ محنت اور مشقت کے ساتھ راتوں کو جاگ جاگ کر کام کیا کرتے ہیں اُن کی آمدنیاں اور فوائد تنخواہوں سے ہزار ہا درجے اچھی ہوا کرتی ہیں اور وہ ایک بہتر زندگی گزارتے ہیں۔
دنیا کے کامیاب ترین افراد کا کہنا ہے کہ کامیابی کے لیے پہلے اپنے یقین پر کام کیجیےاپنے یقین کا لیول بڑھائیں، اللہ کے بنائے ہوئے قوانین پر یقین بڑھائیں،اس کے لئے شرط کوشش اورجنون ہے۔آپ اپنے یقین کا لیول ہائی کر کے دراصل اپنے لیول کو ہائی کر رہے ہوتے ہیں۔
ماضی میں جو ہوا .........سب ذہن سے
ختم کر دیجیےاور نئی زندگی کی شروعات کیجیے........ اپنی سوچوں کوبدل دیں
اور ہمیشہ صرف مثبت اور ہر معاملے میں کامیابی و کامرانی کی سوچ ہی ذہن میں
رکھیں۔آپ کادرست سمت قدم اور مستقل مزاجی سے کی گئی کوشش آپ کو کامیابی و
کامرانی سے نوازے گی۔
آج آپ تیار ہوجائیں اپنے مستقبل کو بدلنے کے لیے، آپ فیصلہ کریں کہ آپ نے زندگی ایسے نہیں گزارنی ............بلکہ کامیابی اور خوشحالی والی زندگی گزارنی ہےیہی لمحہ آپ کی کامیابی وخوشحالی کاہے۔
کامیاب اور روشن مستقبل کے لیے دوران جدوجہد کسی قسم کا مسئلہ ہو ،یاکوئی مشورہ درکار ہوتومیں حاضرہوں۔
مشورہ کے لئے پہلے میرے پرسنل نمبر پر اپنا نام اورجس کام کے متعلق مشورہ درکار ہو...... لکھ کر میسج کر دیں آپ کو فوری رپلائی کر دیا جائے گا کہ آپ کب اورکس وقت کال کریں۔
غلام مصطفےٰ مہر
چیف ایگزیکٹیو ورلڈانسٹیٹیوٹ فار جینئس مائنڈ
ٹرینر ٹیلی پیتھی
03214700965