زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ
روائتی زندگی سے ہٹ کر ٹیلی پیتھی پر مہارت حاصل کرنے کے لیے ایک نئی اور کامیاب زندگی کا آغاز کرنا۔۔۔۔۔۔ یہ زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔
اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ زندگی ایسے گزارنی ہے یا ڈیڑھ سال مستقل مزاجی سے مشقیں کر کے ۔۔۔ ایسی زندگی سے انجوائے کرنا ہے۔۔۔۔۔جس کا ابھی صرف سوچا ہی جاسکتا ہے جو فی الحال خواب لگتی ہے۔۔۔
لیکن ایک دن سب خواب حقیقت بن سکتے ہیں۔۔۔
اس کے لیے اگر آپ اتنی ہی محنت کریں ۔۔۔۔ جتنی آپ عام ڈیوٹی کے لیے کرتے ہیں
شرط یہ ہے کہ دوران ایکسر سائز ناغہ نہ کریں۔۔۔۔۔۔ تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو ٹیلی پیتھی کا ماہر بننے سے نہیں روک سکتی۔
جتنا عظیم یہ علم ہے اس سے عظیم اللہ تعالیٰ نے آپ کو بنایا ہے آپ اشرف المخلوقات ہیں۔
لہذا کبھی بھی ایسے خیالات سے پریشان ہو کر اسے مت چھوڑیں کہ پتا نہیں میں سیکھ سکوں گا یا نہیں۔
بس آپ نے ہمت نہیں ہارنی ۔۔۔۔ اگر مسلسل ایسا ہو رہا ہے کہ کچھ عرصہ تواتر سے مشق ہوتی ہے اور پھر ناغے ہو جاتے ہیں ۔۔۔
پھر آپ کتنے عرصے بعد اس کے فوائد کو دیکھتے ہوئے شروع کرتے ہیں ۔۔۔۔ لیکن پھر کسی نہ کسی وجہ سے سٹاپ ہو جاتے ہیں۔
یاد رکھیں
اس وقت تیزی گزر رہا ہے اگر آپ ہمت اور صبر سے کام لیتے ہوئے میرے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے مشق جاری رکھیں گے تو آپ ان شاءاللہ ضرور سرخرو ہوں گے ۔۔۔۔۔
آپ ضرور اس کے ماہر بنیں گے۔۔۔۔
ہاں البتہ! یہ ہو سکتا ہے کہ سفر کے دوران بار بار سٹاپ کرنےکی وجہ سے منزل پر لیث پہنچیں ۔۔۔ لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ منزل پر نہ ہہنچیں ۔